• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردیں، آرمی چیف

Pakistan Eliminates Terrorist Shelters Army Chief

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کابل میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے،دہشت گرد 27 لاکھ افغان مہاجرین کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

جنرل قمر باوجوہ کا کہناتھاکہ دہشت گرد موثربارڈرسیکیورٹی کوآرڈینشن کی عدم موجودگی کا بھی فائدہ اٹھاتےہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے،پاکستان بھی دوسرے ملکوں سے ایسی توقع کرتا ہے۔

آرمی چیف کا کہناتھاکہ اشتراکیت پرمبنی سوچ اوراستقامت ہی تمام چیلنجزکا جواب ہے، پاکستان اس سوچ کے تحت اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

تازہ ترین