• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی اصل جیت نوازشریف کی واپسی ہے، طلال چوہدری

The Real Victory Of Pmln Is Return Of Nawaz Sharif Talal Chaudhry

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کی اصل جیت نوازشریف کی واپسی ہوگی۔

پنجاب ہائوس میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے مکالمے میں طلال چوہدری نے کہا کہ میاں صاحب آپ کا جی ٹی روڈ سے جانا ٹرننگ پوائنٹ تھا ۔

اس پر نوازشریف نے استفسار کیا کہ کہاں ہیں وہ بندے جو مجھے جی ٹی روڈ سے نہ جانے کا کہہ رہے تھے بلکہ ایک شخص نے تو جہاز پکڑ کر پنڈی سے لاہور جانے کا مشورہ دیا تھا ۔

طلال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ میاں صاحب نے پہلی بار بتادیا کہ غلامی اور حکومت میں کیا فرق ہوتا ہے، اگلے پانچ دس سال کی غلامی کی آفر تو پہلے ہی ہو چکی مگر حکومت وہ ہے جو اختیار کے ساتھ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب یا ن لیگ کے بیانیے کی جیت صرف نوازشریف کی واپسی ہے،حکومت وہ ہوتی ہے جس میں عوامی مینڈیٹ کو پالیسیوں میں ڈھالا جائے۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ آپ کی ٹانگیں وہ لوگ نہ کھینچیں جنہیں آپ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے،اپنوں سمیت ان لوگوں کی کمی نہیں جنہوں نے آپ کو جی ٹی روڈ سے جانے سے روکا تھا۔

تازہ ترین