| |
Home Page
ہفتہ 7؍ جمادی الثانی 1439ھ 24؍ فروری 2018ء
February 14, 2018 | 12:38 pm

ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالےجانےوالی مزید 8 متاثرہ خواتین

Hafizabad Eight More Victims Emerge In Spinal Fluid Scandal

Hafizabad Eight More Victims Emerge In Spinal Fluid Scandal

حافظ آبادمیں ریڑھ کی ہڈی سےپانی نکالےجانےکی مزید 8متاثرہ خواتین سامنے آگئیں۔ گذشتہ روز 16خواتین کے میڈیکل ٹیسٹ کے دوران سرنج کے نشانات پائےگئےتھے۔گرفتاردوملزمان کوپولی گرافک ٹیسٹ کےلئےلاہورروانہ کردیاگیا۔

حافظ آبادکے محلہ بہاولپورہ میں مزید 8خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد متاثرہ خواتین کی تعداد24ہوگئی ہے۔ تمام خواتین کو میڈیکل کےلئےڈی ایچ کیو منتقل کیا گیاجن میں سے 5کولاہورریفرکیاگیاہے۔

ایم ایس ڈاکٹرریحان اظہر کے مطابق گذشتہ روز 16خواتین کے میڈیکل ٹیسٹ کے دوران ریڑھ کی ہڈی پرسرنج کے نشانات پائےگئےتھے۔

متاثرہ خواتین نے جیونیوزکوبتایا کہ ملزمان جہیز اورنقدرقم کا لالچ دیکرانہیں ورغلاتے تھے ۔

ڈی پی اوڈاکٹرغیاث گل کاکہناتھاکہ مقدمے میں ڈی ایچ کیوکا سوئیپرساجد اورایک خاتون سمیت5ملزمان گرفتارہیں ۔ملزمان کااصل مقصد کیا تھا اوروہ کیوں خواتین کو لالج دیکرایسا کرتے تھے سچ جھوٹ کا پتاکرانےاورحقائق جاننےکےلئے دوملزمان کوپولی گرافک ٹیسٹ کےلئے لاہورروانہ کیا ہے۔

ڈی پی اوکے مطابق دودن میں تحقیقات مکمل کرلی جائیں گی۔