| |
Home Page
پیر2 ؍ جمادی الثانی 1439ھ 19؍ فروری 2018ء
February 14, 2018 | 11:41 pm

جمہوریہ چیک کی کمپنی نے اسکی شوز متعارف کروا دیئے

Shoes Will Let You Skate And Ski Through The Slopes

اسکیئنگ اور اسنو بورڈنگ کیلئے اب اسکی بلیڈزیا اسکی بورڈ کی ضرورت نہیں، جمہوریہ چیک کی کمپنی نے اسکی شوز متعارف کروا دیئے جن کی قیمت صرف 100پاؤنڈز ہے۔

اکثر منچلے برف پوش پہاڑوں پراسکی بلینڈز پہن کر اسکیئنگ یااسکی بورڈ پہنے اسنو بورڈنگ کرتے ہی ہیں، لیکن اب اسکینگ یا اسنو بورڈنگ کیلئے اسکی بلیڈز اور اسکی بورڈ کی ضرورت نہیں۔

جمہوریہ چیک کی ایک کمپنی نے اسکی شوز متعارف کروادیئے ہیں جن کے ذریعے با آسانی اسکیئنگ، اسنو بورڈنگ اور آئس اسکیٹنگ کا شوق پورا کیا جا سکتاہے۔

اسنو فیٹ Snowfeet نامی یہ جوتے ایک عام اسکی بلیڈ کا اسنو بورڈ سے بہت ہلکے اور آرام دہ ہے جسے آپ اپنے جوتے سے منسلک کر کے ان لائن اسکیٹس میں تبدیل کر سکتے ہیں اور ایڈونچر کا شوق خوب مزے سے اُٹھا سکتے ہیں۔

منفرد نوعیت کے یہ اسکی شوز صرف 100پاؤنڈز میں آن لائن آرڈر کئے جا سکتے ہیں۔