• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں 45 ویں سالانہ کلاسک کار شو کا انعقاد

امریکی شہر اٹلانٹک میں گزشتہ دنوں45 ویں سالانہ کلاسک کار شو کا انعقاد کیا گیا۔

اس منفرد کار شو میں شرکاء نے1935 کے بعد تیار کی گئی 400 سے زائد کلاسک گاڑیوں کیساتھ شرکت کی۔

تین روز تک جاری رہنے والے امریکا کے سب سے بڑے کلاسک کار شو میں شرکت کیلئے ہزاروں افراد پہنچے اور اپنی پسندیدہ گاڑیوں کا بھرپور جائزہ لیا۔

مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس کار شو میں درجنوں گاڑیوں کی نیلامی بھی کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے اپنی من پسند گاڑیوں کی بولی لگائی جبکہ چند افراد ہی چمکتی دمکتی گاڑیاں اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوئے۔

تازہ ترین