• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارٹن گپٹل ،ٹی 20میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا کرکٹر

Martin Gupta The Highest Scorer Cricketer In T20

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ۔

آکلینڈ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں مارٹن گپٹل نے 9چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے صرف 49گیندوں پر سنچری اسکور کی ۔

انہوں نے105رنز کی اننگز کھیلی اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم کا سب سے زیادہ رنز کا 2140رنز کا ریکارڈ توڑ دیا ،جو انہوں نے 71میچز میںبنایا تھا ۔

گپٹل نے اپنے کیرئیر کے 73ویں ٹی 20 میچ میں سنچری کی مدد سے 2188رنز بنائے اور سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔

 

تازہ ترین