• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف نے عوام سے جووعدہ کیا،اسے پورا کیا،مریم اورنگزیب

Nawaz Accomplished The People Fulfilled It Mariyam Aurangzeb

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف نے عوام سے جو بھی وعدہ کیا ، اسے پورا کیا ۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ضمنی ریفرنس کےباوجود سابق وزیراعظم کے خلاف ایک روپے کی چوری ثابت نہیں ہوئی۔

ان کا کہناتھاکہ نوازشریف کی اہلیت کے حق میں ایک کےبعد ایک فیصلہ آرہا ہے،انہوں نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کیا ،عدل کے تحفظ کا وعدہ 2018ء میں پورا ہوگا۔

وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ کی خواہش پوری نہیں ہوگی ،عائشہ گلہ لئی جس پارٹی میں رہی ہیں اس نے صرف جھوٹ بولنا سکھایاہے، اگروہ سچی ہیں تو ٹکٹ آفر کرنے والے کا نام بتائیں۔

تازہ ترین