• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا: فائرنگ کا نشانہ بننے والے اسکول کے طلبہ کی اسلحہ مخالف ریلی

فلوریڈا میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے اسکول کے طلبہ نے اسلحے کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی۔

متاثرہ اسکول کے طلبہ،ان کے والدین اور اساتذہ نے ریلی میں شرکت کی ،ان کا کہنا تھا کہ رائفل ایسوسی ایشن سے فنڈز لینے والے سیاستدانوںکو شرم آنی چاہئے۔

ریلی کے دوران شرکاء نے صدرٹرمپ کے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن سے رابطوں پر’شرم کرو‘کے نعرے بھی لگے۔

فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ میں بدھ کے روز نکولس کروز نے ہائی اسکول میں داخل ہو کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ایف بی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ اسے فلوریڈا فائرنگ میں ملوث ملزم کے بارے میں ایک ماہ قبل معلومات ملی تھیں مگر وہ بروقت اقدام کرنے میں ناکام رہے۔

 

تازہ ترین