• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل جارحیت کو بطور پالیسی استعمال کررہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

Israel Is Using Aggression As Policy Iranian Foreign Minister

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل جارحیت کو پالیسی کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

جرمنی میں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اپنے پڑوسیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا ذمے دار ہے اور ہر روز شام اور ایران میں مداخلت کرتا ہے ۔

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ میونخ سیکورٹی کانفرنس میں اسرائیلی وزیراعظم نے کارٹونِش سرکس سجایا جس کی اتنی بھی اہمیت نہیں کہ اس پر ردعمل دیا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے پورے خطاب میں اصل مسئلے کو دبانے کی کوشش کی، اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے اپنے خطاب میں ایران کو دنیا کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے ایران کے خلاف اقدامات کی دھمکی دی تھی ۔

تازہ ترین