• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سپریم کورٹ پر ناراض نہ ہوں،فواد چوہدری

The Prime Minister Is Not Angry On The Supreme Court Fawad Chaudhary

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سپریم کورٹ پر ناراض ہونے کے بجائے نوازشریف کو اپنے کرتوت صحیح کرنے کا مشورہ دیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ 300 ارب کا جواب نہ ہونے پر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،نوازشریف نے ن لیگ کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا ۔

ان کا کہناتھاکہ نوازشریف اداروں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں لیکن وہ 300 ارب سے متعلق جواب نہیں دے رہے،اب وقت آگیا ہے کہ سابق وزیراعظم حساب دیں یا اڈیالہ جیل جائیں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کی طرف سے زبیر گل نامی ایک شخص کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا ہے جس پر پاکستان میں مقدمہ درج ہے اور اس نے لندن میں پناہ لے رکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف جس سے بھی ہاتھ ملاتے ہیں اس سے پیسوں کی بات کرتے ہیں، زبیر گل کی سربراہی میں لندن میں ن لیگ دفتر بنایا گیا ،جہاں سے اربوں روپے کی فنڈنگ بھیجی گئی جو الیکشن کو نہیں بتائی گئی ۔

تازہ ترین