• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار اپنے قد سے بڑی بات نہ کریں،پیپلز پارٹی

Farooq Sattar Does Not Talk Big To His Height Ppp

پیپلز پارٹی رہنمائوں وقار مہدی اور راشد ربانی نےکہا ہے کہ فاروق ستار اپنے قد سے بڑی بات کرنے سے گریز کریں۔

فاروق ستار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی پی رہنمائوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے مہاجروں کو چن چن کر قتل کیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ بانی متحدہ نے آصف زداری کے خلاف جو کہا وہ فاروق ستار نے دھرا دیا، لاکھوں اردو بولنے والوں کا مستقبل  پی پی پی ہے۔

وقار مہدی کا کہنا تھا  کہ فاروق ستار سمیت متحدہ کے تمام دھڑوں کا مستقبل تاریک ہے۔

راشد ربانی کا کہنا تھاکہ اردو بولنے والوں کو دوسروں سے لڑانے کا سہرا بھی متحدہ کے سر ہے۔

تازہ ترین