• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درخت کے تنے پر یوگا کرتی خاتون دریا میں جا گری

امریکی خاتون کومنفرد اندازمیں ایکسرسائز مہنگی پڑگئی،درخت کے تنے پر یوگا کرنے کی کوشش میں منہ کے بل دریا میں جا گری۔

یوں تو ایکسرسائز صحت کیلئے بے حد ضروری ہے لیکن بعض اوقات منفرد انداز میں ورزش کا یہی شوق مہنگا بھی پڑ جاتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کو ایڈونچر کے ساتھ ایکسرسائز کا شوق مہنگا پڑ گیا۔

امریکی ریاست کولوراڈوسے تعلق رکھنے والی کرسٹینا ٹولبرٹسن Chisa Tolbertson نامی خاتون دریا کے اوپر سے گزرتے درخت کے تنے پر لٹک کر یوگا پرفارم کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اسی کوشش میں توازن برقرار نہ رکھ سکی اور منہ کے بل دریا میں گر پڑی تاہم کسی جانی نقصان سے محفوظ رہی۔

یوں منفرد انداز میں یوگا کرنے کی ناکام کوشش کرتی اور دریا میں گرتی خاتون کو دیکھ لوگ وہاں موجود لوگ بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے ۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین