• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پر دہشتگردی کا لیبل لگانے کی امریکی کوشش ناکام

American Conspiracy Failed To Terrorist Label On Pakistan

پاکستان پر دہشت گردی کا لیبل لگانے کی امریکی کوشش ناکام ہوگئی۔

پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف قرارداد پر اتفاق نہ ہوسکا، معاملہ تین ماہ کے لیے موخر کردیا گیا۔

 

امریکا چاہتا تھا کہ پاکستان کا نام دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے میں ناکام ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے، برطانیہ بھی اس کوشش میں امریکاکا ہم نوا تھا، جبکہ فرانس اور جرمنی بھی حمایت کررہے تھے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہماری کوششیں رنگ لے آئیں، مدد کرنے پر دوستوں کے شکر گزار ہیں۔

واچ لسٹ میں نام شامل ہونے سے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ تھا۔

تازہ ترین