• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں لکڑی کی بلند ترین عمارت کا منصوبہ

جاپان کی ایک کمپنی لکڑی سے بنی دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیرکرے گی۔

جاپانی کمپنی سومی تومو فوریسٹری 2041ء میں اپنی 350 ویں سالگرہ کے موقع پردارالحکومت ٹوکیو میں350میٹر بلند 70منزلہ ٹاور تعمیر کرے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کو’ ڈبلیو350پروجیکٹ‘کا نام دیا گیا ہے، جس میں اسٹیل کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ 80ہزار مکعب میٹر دیسی لکڑی استعمال کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق عمارت کی تعمیر میں تقریباً 600 ارب ین (ساڑھے پانچ ارب امریکی ڈالر سے زائد)لاگت آئے گی جو اسی سائز کی روایتی بلند و بالا عمارت میں لگنے والی رقم سے دگنا ہوگی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ’ڈبلیو 350 ٹاور‘ میں دفاتر، دکانیں، ہوٹلز اوررہائش کے لئے گھربھی ہوں گے۔

اس وقت لکڑی سے تیارکردہ دنیا کی بلند ترین عمارت وینکوور میں ہے، جس کی بلندی 53میٹر ہےجبکہ شکاگو میں 244میٹر بلند عمارت کی تعمیر زیر غور ہے۔

تازہ ترین