• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا کی اچانک جنوبی افریقا آمد، کوہلی حیران، تصویر وائرل

Virat Kohli Hugs His One And Only Anushka Sharma In New Instagram Post

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے اچانک جنوبی افریقا پہنچ کر حیران کردیا۔

کوہلی ان دنوں جنوبی افریقامیں سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں ایسے میں انوشکا شرما نے ان کی بوریت کو ختم کرنے کیلئے اچانک جنوبی افریقا پہنچ کر کوہلی کو حیران کردیا۔

ویرات کوہلی نے اپنی اس ملاقات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور دونوں کی گلے ملنے کے لمحات کی تصویر کو انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جاری کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام لکھا۔

پیغام یہ تھا: میری اکلوتی محبت۔

بھارتی کپتان کی جانب سے یہ تصویر جاری کرنے کی دیر تھی کہ وہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

تازہ ترین