• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلہ نہ ماننے سے انارکی پھیلے گی ، خورشیدشاہ

Do Not Let The Court Decide To Spread Anarchy Khursheed

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ نہ مانا اور ہٹ دھرمی دکھائی تو ملک میں انارکی پھیلے گی ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملکی سیاستی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کو پارٹی صدارت سے نااہل کرنے کا فیصلہ عدالت کا ہے ،ن لیگ کو عدالتی فیصلہ قبول کرنا چاہیے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب کا اپنا موقف ہے کہ عدالتوں کا فیصلے ماننا چاہیے،ن لیگ کو یہ فیصلے جس طریقے سے ممکن ہو قبول کرنا چاہیے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو میاں صاحب نے خود کی ہیں اور وہ ان کے سامنے آرہی ہیں، پارلیمنٹ کے فیصلے کو عدالت میں لے جانے کا رواج بھی نوازشریف نے ہی ڈالا تھا۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ ن لیگ میں پارٹی قیادت کا سوال ہے تو میری نظر میں مریم نوازلیڈر شپ سنبھالیں گی،نوازشریف نے پچھلے دو تین جلسے ایسے کئے جس میں مریم نواز نے لیڈ کیا۔

تازہ ترین