• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے ریکارڈ سے نوازشریف کا نام ہٹادیا

The Election Commission Removed The Names Of Nawaz Sharif From The Record Of N League

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے پاس موجود حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے ریکارڈ سے نوازشریف کا نام بطور صدر ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے قائم مقام سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو خط لکھ دیا ہے ،جس میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوازشریف کا نام پارٹی ریکارڈ سے ہٹایا گیا ہے ۔

خط کے متن کے مطابق ن لیگ کے آئین کے تحت سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 7 روز میں بلانا سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری ہے ۔

الیکشن کمیشن کے تحریر کردہ خط کے متن کے مطابق نوازشریف کا نام ریکارڈ سے 28 جولائی 2017ء سے ختم سمجھا جائے گا۔

تازہ ترین