• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایون فیلڈریفرنس ، شریف خاندان کیخلاف احتساب عدالت میں سماعت

Hearing In Accountability Court Against Even Field Reference Case Sharif Family

نواز شریف،مریم نواز، کیپٹن رٹائرڈ صفدرکےخلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوئی۔

عدالت میں سماعت کے دوران فارنزک ایکسپرٹ رابرٹ ولیم ریڈلی کاوڈیولنک کےذریعے بیان قلمبند کیا گیاجبکہ استغاثہ کے گواہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے بیان ریکارڈ کرایاتاہم لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے گواہوں کی شناخت کر کے تصدیق کی۔

نوازشریف کے وکیل نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کی لندن ہائی کمیشن میں موجود گی پر اعتراض کیا جسے عدالت نے مسترد کردیاجبکہ جج احتساب عدالت محمد بشیرنےغیر ملکی گواہ سےحلف لیا۔

رابرٹ ولیم ريڈلی نے بیان دیا کہ وہ 1996 سے بطور فارنزک ایکسپرٹ کام کررہے ہیں، برطانوی سالیسٹر نے ان کی خدمات حاصل کیں جبکہ ان سے دستاویزات کے جائزے کے لیے گذشتہ سال 29 جون کو رابطہ کیا گیا اور انہوں نے اپنی رپورٹ 4جولائی کو تیار کی۔

 

تازہ ترین