• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں جنگ بندی کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہوسکا

Un Security Council To Vote Friday On Demand For Syria Truce

شام میں جنگ بندی کے حوالے سے سلامتی کونسل میں اتفاق رائے نہ ہوسکا جس کےسبب قرارداد پر آج پھر ووٹنگ کا امکان ہے۔

اقوام متحدہ میں روسی مندوب ویسلی نے بنزیا نے بتایا کہ شام میں تیس روز کے لیے جنگ بندی کی قرارداد پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ۔یہ قرارداد سویڈن اور کویت کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

قرارداد میں شام میں تیس روز کے لیے جنگ بندی پر زور دیا گیا تھا تاکہ مشرقی غوطہ کے متاثرہ علاقے میں امدادی اداروں کو رسائی مل سکے اور شہریوں کا انخلا بھی ممکن بنایا جاسکے۔

تاہم اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے سفیروں کا کہنا ہے کہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور اس قرارداد پر آج پھر ووٹنگ کا امکان ہے۔

تازہ ترین