• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں صاحب کی کوشش ہے ادارے کمزور کیے جائیں:زرداری

Nawaz Trying To Whip Up Rhetoric Against Institutions Asif Zardari

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب کی کوشش ہے کہ اداروں کو کمزور کیا جائے ۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ پنجاب کی بیورو کریسی میں بغاوت کرائی جارہی ہے،ان کے اپنے ایم این ایز کے بیٹے بھانجے بھتیجے ہیں جن سے یہ کام کروارہے ہیں ۔

آصف زرداری نے کہا کہ انہیں یہ بھی خوف ہے کہ اب ان پر وزن نہ گرے، وہ سمجھتے ہیں کہ کل کو اس طرح وہ گرفتاری سے بچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں سینیٹ سے انہیں نکال دیا گیا جبکہ وہ سینیٹ الیکشن میں ہیں،میاں صاحب سوائے کمیشن اور بزنس کے اور کوئی کام نہیں کرتے ۔

زرداری کہتے ہیں کہ انہوں نے بلوچوں ، پختونوں ، گوادر ، سندھ کو اس کاحقیقی حصہ نہیں دیا ،لاہور میں بھی صرف ان کی زمینوں کی طرف جانے والے راستے بن رہے ہیں ۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ حلقہ این اے120کے ضمنی انتخاب کا مریم نواز کا بجٹ 3سے 4ارب روپے تھا،بلاول بھٹو نے جس طرح عالمی سطح پر پاکستان کا دفاع کیا، شاید میں بھی نہ کر سکوں، مجھے یقین ہے کہ انتخابات ہوں گے۔

تازہ ترین