• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذوری مجبوری نہیں ہوتی، امریکی نوجوان نے 275پونڈ وزن اٹھا کر ڈیڈ لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

کہتے ہیں کہ اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کا جنون ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اورایک ماہر باڈی بلڈرز کی طرح بھاری بھرکم وزن اُٹھاکرڈیڈ لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ایک ٹانگ سے محروم Jay Fein نامی نوجوان نے ایک مقابلے میں 275پونڈ وزن اُٹھا کر ڈیڈ لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے یہ ثابت کردیا کہ اگر ہمت و حوصلہ ہوتو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین