• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، کارٹون کاسٹیوم پہن کر ہوئی میسکوٹس ریس

برطانیہ میں میسکوٹس ریس کا انعقاد کیا گیا، منچلے کارٹون کرداروں کا کاسٹیوم پہن کر جیت کیلئے دوڑ لگا تے دکھائی دئیے۔

عام طور پر مختلف کھیلوں اور تقاریب میں میسکوٹس (Mascots) اپنی دلفریب نقل و حرکت سے بچوں اور بڑوں کا دل بہلاتے نظر آتے ہیں۔

ادھر برطانیہ میں منچلوں نے میسکوٹس کا روپ دھار کر ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔

اس دلچسپ ایونٹ میں میسکوٹس ریسنگ کے دوران کارٹون کردارٹریک پر دوڑتے دکھائی دئیے جبکہ اس دوران ٹریک پرمختلف رکاوٹیں بھی نصب کی گئی تھیں جو 40سینٹی میٹر اونچی تھیں۔

اس ایونٹ میں لائن کنگ، بگز بنی، فلم رِیو کے کردار، فاکس اورگوفی سمیت کئی کارٹوں کر داروں سے مشابہہ ان میسکوٹس نے ٹریک پر آکر دوڑنے کا آغاز کیا۔

ریس میں نیلے رنگ کا کاسٹیوم پہنے میسکوٹ نے سب سے تیز رفتاری میں دوڑ کر دیگر میسکوٹس کو پچھاڑ دیا اور جیت اپنے نام کر لی۔

اس موقع پر سینکڑوں افراد اس منفرد ریس سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے۔

تازہ ترین