• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نوجوان کی محبوبہ کو جہاز میں شادی کی پیشکش

شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے امریکی نوجوان نے انوکھا اقدام اٹھایا، اس نے اپنی محبوبہ کو جہاز میں بیٹھا کر آسمان کی سیر کروائی اور پھرشادی کی پیشکش کرڈالی۔

شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے اکثر افراد کچھ منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں کچھ ایسا کہ جو ہمیشہ یاد رہے اور جس سے محبوب فوراََ راضی ہوجائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے نہ صرف اپنی محبوبہ کوجہاز میں بیٹھا کر آسمان کی سیر کروائی بلکہ منفرد انداز میں شادی کی پیشکش بھی کر ڈالی۔

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کیلئے سیکڑوں فٹ آسمان کی بلندی کا انتخاب کیا اورنہ صرف جہاز میں بیٹھا کر آسمان کی سیر کروائی اور پھر نیچے کھیتوں میں پہلے سے لکھے گئے 'کرسٹی ول یو میری می 'کے الفاظ دکھاتے ہوئے شادی کی پیشکش کی۔

منفرد طریقہ کار پر Christyپہلے تو حیران رہ گئی پھر خوشی و حیرت کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ ہاں کردی۔

شادی کی پیشکش کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین