• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے قمری سال کی آمد کی خوشی میں جہاں مختلف تقریبا ت کا انعقاد کیا جارہا ہے وہیں برسلز کے مختلف شہر وں میں دیوہیکل لالٹینوں کی جگمگاتی روشنیوں نے شہر بھر کی رونقیں بڑھادی ہیں۔

اس رنگا رنگ فیسٹیول کے موقع پر رنگین شیشوں سے بنی ہینڈ میڈ خوبصورت لالٹین کے مجسموں کو برقی قمقموں سے سجایاگیا ہے جسے دیکھ کر دیکھنے والے نہ صرف حیران رہ جائیں بلکہ خوب داد بھی دیں۔

مختلف مقامات پر سجے اس سالانہ شو کے دوران جہاں چینی آرٹسٹوں کی مہارت سے تیار کی جانے والی اشیاء کی دھوم مچی ہوئی ہے وہیں بچے بھی اس موقع پر اپنی دلچسپ پرفارمنسس کے ذریعے شائقین کو خوب محظوظ کر رہے ہیں۔

 

تازہ ترین