لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں دو روزہ لٹریری فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ فیسٹیول میں ادب کے دلدادہ افراد قومی اور بین الاقوامی اسکالرز کی شرکت اور تجزیوں سے مستفید ہو ں گے ۔
الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں دو روزہ لٹریری فیسٹیول صبح 10 سے رات 9 بجےتک جاری رہے گا ، فیسٹیول میں ادب سے وابستگی رکھنے والے افراد خصوصا نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہے ۔
لٹریری فیسٹیول میں بین الاقوامی اور قومی اسکالرز بھرپور شرکت کریں گے۔ لٹریری فیسٹیول میں اردو ادب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی شریک ہے ۔
فیسٹیول کے پہلے روز معروف صحافی ادیب اور کالم نگار منوبھائی کے اعزاز میں ایک خصوصی نشست ہو گی جبکہ دوسرے روز معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی زندگی اور جدوجہد کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی جائے گی ۔