• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ میں تقرریوں کا سلسلہ جاری

Appointments Being Made In Ppp Ku Chapter

پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ میں تقرریوں کا سلِسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں آج پاکستان پیپلز پارٹی برطا نیہ کے قائم مقام سيکرٹری جنرل عمر میمن نے مزید تقرریاں کی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کی جانب سے جا ری اعلامیہ کے مطابق صدر پی پی پی برطانیہ جناب محسن باری کی منظوری اور پی پی پی برطانیہ شعبہ خواتین کی صدر انجم جرال اور جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین سمعیہ علی کی مشاورت سے پی پی پی گریٹر لندن برائے خواتین کے لئے مسز نوشین جاید کو صدر ، مِس امبر اعجاز کو جنرل سیکرٹری، مِسز امبر حسن کو سیکرٹری اطلاعات ، اور مِس ایسٹر داس کو رابطہ سیکرٹری مینارٹی پی پی پی وومن ونگ لندن نامزد کر دیا۔

صدر پی پی پی برطانيہ محسن باری اور قائم مقام سيکرٹری جنرل برطانيہ عمر میمن ، صدر پی پی پی شعبہ خواتین انجم جرال اور جنرل سیکرٹری سمیعہ علی نے نئ نامزد ہونے والی خواتین عہدیداران کو مبارک باد دی اور اپنی نیک خواہشات کے ساتھ اميد ظاہر کی کہ پارٹی کو برطانيہ ميں فعال بنانے ميں بھٹو کی يہ جيالیاں بھر پور کردار ادا کریں گی۔

محسن باری نے یہ بھی کہا کہ نئ منتخب ہونے والی خواتین جو برطانیہ میں پیشہ ورانہ مہارت کے اعتبار سے مختلف شعبہ جات سے وابستہ ہیں اور اسِی لئے مرکزی قیادت نے ان پہ بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یہ اہم زمہ داریاں سونپی ہیں۔

 

تازہ ترین