• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیوکمار کے پروڈکشن آرڈر پر سورن سنگھ کےبیٹے کا ردعمل

Son Of Sooran Singh Reacts On Production Order Of Baldiv Kumar

تحریک انصاف کے مقتول ایم پی اے سردار سورن سنگھ کے بیٹے اجے سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم پی اے بلدیو کمار ان کے والد کا قاتل ہے، بلدیو کمار کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے صوبائی اسپیکر اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سینیٹ کے ایک ووٹ کے لیے قاتل سے ڈیل کی ہے ۔

ایک بیان میں اجے سورن سنگھ نے کہا کہ ایم پی اے بلدیو کمار پر عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے، انہوں نے صوبائی حکومت سے سوال کیا کہ وہ بلدیو کمار کے خلاف سپریم کورٹ کیوں نہیں گئی۔

اجے سنگھ نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر اور وزیر اعلیٰ نے سینیٹ کے ایک ووٹ کے لئے قاتل سے ڈیل کی ہے، ان کے والد مقتول سورن سنگھ پی ٹی آئی کے ورکر تھے ، اجے سورن سنگھ نے مطالبہ کیا کہ ان کے والد کے قاتل کو اسمبلی آنے سے روکا جائے ۔

 

تازہ ترین