• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیو جابز کی نوکری درخواست نیلامی کیلئے پیش

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اپیل کے بانی اسٹیوجابز کی 1973ء میں نوکری کے لیے دی گئی درخواست کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اسٹیوجابز کی دی گئی نوکری کی درخواست 50 ہزار ڈالر تک میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔ یہ سوال نامہ اسٹیو جابز نے اپیل کمپنی کی بنیاد رکھنے سے 3 سال قبل نوکری کے لیے بطور امیدوار بھرا تھا جس میں انہوں نے مطلوبہ سوالات کے جوابات دیے تھے۔

ایک صفحے پر مشتمل اس درخواست فارم کے جوابات اسٹیو جابز نے اپنے ہاتھوں سے لکھے تھے ۔

اسٹیو جابز 2011 میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے ۔

تازہ ترین