• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کاملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنیکا اعلان

Tehreek Insaf Announces Public Contact Campaign Across Country

تحریک انصاف کا پنجاب میں کرپشن کے خلاف مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ،ملک گیر سطح پر عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا بھی اعلان بھی کردیاجبکہ مہم کا آغاز 4 مارچ کو کراچی سے کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کےا علامیے کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی قیادت کے اجلاس میں فیصل سبحان کی کھوج کے لیے ’تلاش گمشدہ‘ مہم کے باقاعدہ آغاز کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نےپنجاب کی پارلیمانی پارٹی کو یابید کمپنی اور فیصل سبحان کی کھوج لگانے کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت بھی کی جبکہ اجلاس میں ہر فورم پر کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے اور کرپشن کی وارداتوں کو اجاگر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیےمیں مزید کہا گیا کہ ملک گیر سطح پر 4 مارچ کو کراچی سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا، جو لاہور میں اختتام پذیر ہو گی جبکہ عابد باکسر کی حفاظت کے حوالے سے ہر سطح پر آواز اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میںیہ بھی کہا گیا کہ ماورائے عدالتی قتل کے واقعات کے حوالے سے شہباز شریف بدترین ریکارڈ کے حامل ہیں، خدشہ ہے کہ شہباز شریف خود کو بچانے کے لیے عابد باکسر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرسکتے ہیںجبکہ عابد باکسر کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

 

تازہ ترین