• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان قومی اسمبلی کی پانچوں نشستوں سے جیت رہے ہیں

عمران خان قومی اسمبلی کی پانچوں نشستوں سے جیت رہے ہیں

عمران خان قومی اسمبلی کی پانچوں نشستوں سے جیت رہے ہیں، شہباز شریف لاہور کی قومی اسمبلی کی نشست سے جیت رہے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان اور سراج الحق اپنی قومی اسمبلی کی نشستیں بھی نہیں بچا سکے ہیں ۔


عمران خان پانچ نشستوں سے الیکشن لڑ رہے تھے اور اب تک وہ ان پانچوں پر الیکشن جیت رہے ہیں۔ ان میں اسلام آباد کا حلقہ این اے 53، میانوالی کے حلقہ این اے 95، لاہور کا حلقہ این اے 131 اور بنوں کا حلقہ این اے 35 شامل ہیں۔

عمران خان قومی اسمبلی کی پانچوں نشستوں سے جیت رہے ہیں

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف لاہور کے حلقے این اے 132 سے آگے ہیں جب کہ سوات، ڈیرہ غازی خان اور کراچی کے حلقوں سے وہ اپنے حریف امیدوار سے پیچھے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول بھٹو زرداری مالاکنڈ کے حلقے سے کافی پیچھے ہیں۔ لاڑکانہ کے حلقہ این اے 200 سے وہ آگے ہیں جب کہ لیاری کے حلقے کے نتائج ابھی موصول نہیں ہوئے۔

آصف علی زرداری نواب شاہ کے حلقے سے آگے آگے ہیں۔

چودھری نثار راول پنڈی کے دونوں حلقوں سے تحریک انصاف کے غلام سرور خان سے ہار رہے ہیں۔

عمران خان قومی اسمبلی کی پانچوں نشستوں سے جیت رہے ہیں

سیالکوٹ میں خواجہ محمد آصف کا اپنے حریف عثمان ڈار سے کانٹے کا مقابلہ چل رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان بھی ڈیرہ اسماعیل خان کے دونوں حلقوں سے تحریک انصاف سے ہار رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو لوئر دیر کے حلقے سے تحریک انصاف کے بشیر خان نے بری شکست دی ہے۔

تازہ ترین