• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کردستان اور الیپو میں فوجی کارروائی سے گریز کرے، امریکہ

Latest News
واشنگٹن ........ امریکہ نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ کردستان اور شام کے علاقہ الیپو میں فوجی کارروائی سے گریز کرے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو خدشہ ہے کہ الیپو کے شمال کی صورت حال بگڑ سکتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ فریقین کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں۔

قبل ازیں ترکی کے سرکاری میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ فوج نے کردش ڈیموکریٹک یونین پارٹی کے اعزاز شہر میں واقع اہداف اور دیگر مقامات پر فوجی کارروائی کی ہے، تاہم ان کارروائیوں کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہے۔ جان کربی نے کہا کہ امریکہ شامی کردوں سے توقع رکھتا ہے کہ وہ کنفیوز صورتحال سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے۔
تازہ ترین