• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ اور ارجن کپوررومانٹک فلم’کی اینڈ کا ‘میں ایک ساتھ

Latest News
ممبئی ......بالی ووڈکی حسینہ بے بو اور ارجن کپور نئی بالی ووڈ فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں، فلم 1اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

آر بلکی کی ہدایتکاری میں بننے والی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم’کی اینڈ کا‘ کا پہلاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلم میں امیتابھ بچن اور ان کی بیوی جیا بچن مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

اس فلم کی کہانی ایک کامیاب ورکنگ وومن اور گھریلو لڑکے کی زندگی پر مبنی ہے، جس میں کرینہ کپور اور ارجن کپور بطور میاں بیوی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
تازہ ترین