• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ،انکم ٹیکس اپیلٹ ٹریبونل کےچیئرمین اورممبران کی تقرری غیرقانونی قرار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے انکم ٹیکس اپیلوں کیلئے قائم اپیلیٹ ٹریبونل کو کام سے روکتے ہوئے اس کے چیئرمین اور ممبران کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے اور وفاقی حکومت کو چیف جسٹس آف پاکستان کی مشاورت سے 45 دنوں میں نئی تقرر یا ں کرنے کا حکم دیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان آئل فیلڈ اور دیگر پٹیشنرز کی جانب سے انکم ٹیکس اپیلوں کیلئے قائم اپیلیٹ ٹریبونل کے خلاف درخواستیں منظورکرنے کا فیصلہ سنایا ہے ، 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی مشاورت کے بغیر انکم ٹیکس اپیلوں کیلئے قائم اپیلیٹ ٹریبونل کے چیئرمین اور ممبرز کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو اپیلیٹ ٹریبونل کے چیئرمین اور ممبرز کی تقرری کا عمل شروع کرنے کا حکم سنایا ہے اور اس عمل کو 45 دن میں چیف جسٹس کی مشاورت سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اپیلیٹ ٹریبونل کی جانب سے اب تک دیئے گئے فیصلوں کو قانونی تحفظ حاصل ہو گا۔
تازہ ترین