• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت سے بھارتی اداکار رضا مراد کی ملاقات

Latest News
لاہور......پاکستان کےدورے پر آنے والے بھارتی اداکار رضا مراد کی مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے، چوہدری شجاعت کی جانب سے بھارتی اداکارکو اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ کھانے پر مدعوکیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہی بھارتی اداکار رضا مراد کو پاکستان آنے اور اپنا خصوصی مہمان بننے کی دعوت دی تھی۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ فن سرحدوں سے بالا تر ہونا چاہیے، فنکاروں کو سرحدوں کی قید سے آزاد ہونا چاہیے۔ اس موقع پر رضا مراد نے بھارتی نامور اداکار امیتابھ بچن کی چوہدری شجاعت سے ٹیلی فون پر بات بھی کروائی۔
تازہ ترین