• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا، فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا، اپنی چونّی نہ خرچ کرنے والوں نے قوم کے سرمائے سے کروڑوں روپے ٹپ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سابق حکمران قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتے تھے، آج اس لوٹ مار کو بے شرمی سے استحقاق قرار دیتے ہیں۔

معاون خصوصی برائےاطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ حساب کتاب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہورہا، اب روئیں ناں، حساب دیئے بغیر جان چھوٹنے والی نہیں۔

تازہ ترین