• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت ایئر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ پھسل گیا

قومی ایئر لائن پی آئی اے کا طیارہ گلگت ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھسل گیا۔


پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق مذکورہ پرواز کے تمام مسافر خیریت سے ہیں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ پی کے 605 گلگت ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے کچی زمین پر پھسل گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارہ رن وے پر پھسل کر دائیں جانب الٹ گیا، تاہم پائلٹ نے کمالِ مہارت سے طیارے پر قابو پا لیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طیارے میں 48 مسافر سوار تھے، تمام مسافر خیریت سے اور محفوظ ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گلگت ایئر پورٹ کا رن وے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد سے گلگت جانے والی پہلی پرواز پی کے 607 گلگت میں لینڈ کر گئی تھی، پہلی پرواز واپس روانگی کے لیے تیار تھی کہ دوسری پرواز کے لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسلنے کا واقعہ پیش آ گیا۔

تازہ ترین