• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرلائنز کرایوں میں کمی کیلئے اقدامات کریں: سی اے اے

سیکریٹری ایوی ایشن اور ڈائریکٹر جنرل سی اے اے شاہ رخ نصرت نے ایئر لائنز کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے فضائی سفر کے کرائے کم ہوں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایوی ایشن اوور سائٹ کمیٹی کا دوسرا اجلاس سی اے اے ہیڈکوارٹر کراچی میں ہوا، جس کی صدارت سیکریٹری ایوی ایشن اور ڈی جی سی اے اے شاہ رخ نصرت نے کی۔

اجلاس میں شاہ رخ نصرت نے ایئر لائنز کو کرائے کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت ایئر لائنز کے نمائندوں کو بتایا گیا کہ تمام ایئر لائنز کو 5 فیصد شیڈول فلائٹس لازمی سیاحتی علاقوں میں چلانا ہوں گی جبکہ پرائمری روٹس پر بھی شیڈول فلائٹس کا 5 فیصد لازمی آپریٹ کرنا ہوگا۔

سیکریٹری ایوی ایشن نےجلاس کو بتایا کہ طیاروں کی عمر کی شرط میں نرمی کی تجویز منظوری کے مراحل میں ہے جبکہ سیاحتی لائسنس کے تحت آپریشنز کے لیے نشستوں کی تعداد کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

سی اے اے ترجمان کے مطابق اجلاس میں ریگولرائیز آپریٹرز، چارٹر آپریٹرز، ایریل ورک، فلائنگ اسکولز اور ایئر کرافٹ مینو فیکچررز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

تازہ ترین