• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ منذری ؒبیان کرتے ہیں کہ امام اعظم ابوحنیفہؒ کے مایہ ناز شاگرد مشہور محدّث حضرت عبداللہ بن مبارکؒ سے ایک مرتبہ ایک پریشان حال بیمار شخص نے عرض کیا: ’’حضرت! میرے گھٹنے میں سات سال سے ایک پھوڑا نکلا ہوا ہے۔ہر طرح کا علاج کراچکا ہوں،حکیموں کا ہر نسخہ آزما چکا ہوں، لیکن تاحال کوئی فائدہ نہیں ہوا‘‘۔ حضرت عبداللہ بن مبارکؒ نے فرمایا: جاؤ کوئی ایسی جگہ تلاش کرو، جہاں پانی کی قلّت ہو اور لوگ پانی کے ضرورت مند ہوں۔ وہاں جاکر کنواں کھدواؤ۔ مجھے امید ہے کہ پانی کا چشمہ جاری ہوگا تو تمہارا خون رک جائے گا‘‘۔اس شخص نے عبداللہ بن مبارکؒ کے مشورے پر عمل کیا۔ کنواں کھدوایا ہی تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اُسے پرانی اور لاعلاج بیماری سے شفا عطا فرمادی، اس کے بعد شفا یاب ہو کر وہ کئی سال تک زندہ رہا۔(شعب الایمان ازبیہقی )

تازہ ترین