• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای پاکستان میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا


یو اے ای پاکستان میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا
ریفائنری کا منصوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں شروع کیا جائے گا

متحدہ عرب امارات رواں سال کے آخر تک پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے عرب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یواےای رواں سال کے آخر تک پاکستان میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جو آئل ریفائنری سیکٹر میں کی جائے گی۔

اماراتی سفیر کا کہنا ہے کہ آئل ریفائنری کا منصوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں شروع کیا جائے گا، ریفائنری کی صلاحیت ڈھائی سے 3 لاکھ بیرل یومیہ ہوگی۔

رواں سال کے اوائل میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر منصوبے کو حتمی شکل دی گئی تھی۔

تازہ ترین