• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جوکر‘ 14 ارب 68 کروڑ روپے کما کر سب سے آگے

’جوکر‘ 14 ارب 68 کروڑ روپے کما کر سب سے آگے


معاشرتی رویوں، محرومیوں اور مشکلات کے باعث جرم کا راستہ اختیار کرنے والے مسخرے کی کہانی باکس آفس پر چھا گئی، فلم ’جوکر‘ نے 14 ارب 68 کروڑ روپے کما کر ناقدین کو حیران کردیا۔

دل دہلا دینے والے واقعات اور جسم میں خوف کی لہر پیدا کر دینے والے مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ کی سپر ہیرو کرائم ہارر فلم ’جوکر‘ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر راج کرلیا، فلم 14 ارب 68کروڑ روپے سے زائد بزنس کے ساتھ باکس آفس پر نمبر ون پر آگئی ہے۔

دوسری جانب بچوں میں مقبول ہونے والی اینی میٹڈ فلم ’ابومینبل‘ نے دوسرے ہفتے میں 12ملین ڈالر یعنی ایک ارب 88کروڑ سے زائد کا بزنس کیا اور دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئی۔

فلم ’ڈاؤن ٹاؤن ایبے‘ نے تیسرے ہفتے میں8 ملین ڈالر یعنی ایک ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا اور تیسرے نمبر پر رہی، مجموعی طور پر یہ فلم 11 ارب 56کروڑ روپے سمیٹ چکی ہے۔

تازہ ترین