• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس ہدف پر نظرثانی کا مطالبہ

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے پاکستان سے ٹیکس ہدف پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان کے دورے پر آئے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہوا۔

پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خزانہ نے کی،  مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ وزیراعظم کے ساتھ اپنی مصروفیات کے باعث مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی معاشی ٹیم سے درآمدات میں کمی کے باعث ٹیکس ہدف پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آج مذاکرات کا صرف ایک ہی دور ہوا، جس کا وزارت خزانہ نے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا ۔

دوسری طرف آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران میڈیا سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ساڑھے 5ہزار ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا ،جسے پہلی سہ ماہی میں 108 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔

تازہ ترین