• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلکرسٹ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل فور کا انتخاب، صف اول پاکستان آؤٹ

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے آئندہ برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا انتخاب کیا لیکن عالمی نمبر ایک پاکستان کو ہی نظر انداز کردیا۔ 

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ بھارت کی ٹیم آئندہ برس ہونے والے عالمی میلے کا سیمی فائنل اور ممکنہ طور پر فائنل کھیلے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ ایونٹ کون جیتے گا لیکن میری نظر میں بھارت، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے دور تک جانے یعنی سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات ہیں۔ 

اپنی اس گفتگو میں سابق آسٹریلین اوپنر نے پاکستان کو نظر انداز کردیا جو اس وقت عالمی رینکنگ میں نمبر ایک ٹیم ہے اور اس نے آئندہ برس ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بطور ٹاپ ٹیم  ہی کوالیفائی کیا ہے۔ 

اس حوالے سے گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس فارمیٹ کی نمبر ایک ٹیم ہے آپ انہیں بھی نظر انداز نہیں کرسکے، لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایک لاٹری کی طرح ہے اسی وجہ سے یہاں کسی کے بارے میں پیش گوئی کرنا اس وقت تک مشکل ہے جب تک آخری رن نہیں بن جاتا یا وکٹ نہیں لے لی جاتی۔ 

یاد رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سال 2020ء میں آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ 

اس ایونٹ کا پہلا مقابلہ میزبان آسٹریلیا اور عالمی نمبر ایک پاکستان کے درمیان ہوگا۔

تازہ ترین