• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انڈیمنٹی بانڈ کیا، کس نے اور کیوں دینا ہوتا ہے؟

انڈیمنٹی بانڈ کیا، کس نے اور کیوں دینا ہوتا ہے؟


حکومت نے شریف برادران سے انڈیمنٹی بانڈ مانگا ہے، انڈیمنٹی بانڈ کیا ہوتا ہے؟ اور یہ کس نے اور کیوں دینا ہوتا ہے؟

حکومت نے نوا ز شریف کو علاج کے لیے ایک بار 4 چار ہفتوں تک ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی 7 ارب روپے کا انڈیمنٹی بانڈ مانگا ہے۔

انڈیمنٹی بانڈ یا زرِ تلافی بانڈ کا مطلب کوئی رقم جمع کرانا نہیں ہوتا، کوئی جائیداد گروی رکھوانا یا واؤچر جمع کرانا بھی نہیں ہوتا ہے۔

انڈیمنٹی بانڈ محض ایک اسٹامپ پیپر ہوتا ہے جس پر ایک تحریری ضمانت دی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی عائد کردہ شرط کا مطلب ضمانتی کو پیسے جمع کرانے یا کسی بھی پراپرٹی کے کاغذات دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

نواز شریف اور شہباز شریف کو اسٹاپ پیپر پر مقررہ مدت کے دوران واپسی کی ضمانت دینی ہے اور لکھ کر دینا ہے کہ اگر وہ اس دوران وطن نہیں لوٹے تو وہ 7 ارب روپے ادا کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اگر انڈیمنٹی بانڈ کے تحت دی گئی ضمانت کی خلاف ورزی ہوئی تو حکومت عدالت میں 7 ارب کی وصولی کا دعویٰ دائر کرنے کی حقدار ہوگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین