• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’اللہ آپ کو ثابت قدم رہنے کی طاقت دے‘

گزشتہ دنوں حمزہ علی عباسی نے اداکاری سے کنارہ کشی اور باقی کی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا اعلان کیا تھا ۔

حمزہ کے اس فیصلے پر ساتھی اداکار ہمایوں سعید اور قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے زندگی کی نئی شروعات اور نئے سفر کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی کے لیے جاری کئے گئے پیغام میں ہمایوں سعید نے اپنی اور حمزہ علی عباسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خدا حمزہ علی عباسی کو ان کے فیصلے پر ثابت قدم رہنے کی طاقت دے اور انہیں کامیابی عطا کرے۔‘

یاد رہے کہ ہمایوں سعید بلاک بسٹر فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں حمزہ علی عباسی کے ساتھی اداکار تھے اور ساتھ ہی یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ سے نشر کئے جانے والےحمزہ کے آخری ڈرامے ’الف‘ کی پروڈیوسر بھی ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں ہیں۔

سوشل میڈیا پرحمزہ علی عباسی کے فیصلے کو مداحوں کی جانب سے سراہا گیا وہیں آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی حمزہ علی عباسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اپنے 23 منٹ کے طویل پیغام کے آخر میں یہ کہا تھا کہ وہ اپنی باقی کی زندگی ’دین کا ادنیٰ سا طالب علم‘ بن کر گزاریں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین