• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاقب جاوید کے کوچ بنانے کی قیاس آرائیاں مسترد

Pcb Denies Aqib Javed Head Coach Of Pakistan Team
لاہور...... پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے دار نے سابق باؤلر عاقب جاوید کو کوچ بنانے کی قیاس آرائیاں مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین شہریار خان غیر ملکی کوچ کی تعیناتی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کچھ میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ یو اے ای کے کوچ عاقب نے پی ایس ایل کے دوران دبئی میں بورڈ حکام سے رابطہ کیا تھا جس میں پاکستانی ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے خدمات پیش کرنے کی پیشکش کی تھی ۔

پی سی بی عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ وقار کا معاہدہ جون میں ختم ہو جائے گا اورنئے کوچ کی تقرری انگلینڈ دورے سے قبل متوقع ہے۔

انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ نیا کوچ غیر ملکی ہونے کے امکانات زیادہ ہیں،جہاں تک عاقب کا تعلق ہے ان کا یو اے ای سے معاہدہ ختم ہونے والا ہے، جس کے بعد انہیں قومی کرکٹ اکیڈمی میں ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں۔
تازہ ترین