• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس پر حکمت عملی کیلئے اپوزیشن کے رابطوں میں تیزی

Opposition Expedites Contacts To Strategize On Panama Leaks
پاناما لیکس کے معاملے پر متفقہ حکمت عملی کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کے رابطوں میں تیزی آگئی ہے ،پی پی رہنماخورشید شاہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون کیا۔

گفتگو کے دوران انکوائری کمیشن کے لیے متفقہ ضوابط کار لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سراج الحق نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کو پھر بحران سےدوچار کر دیا،خود ہی بحران پیدا کرتے ہیں اور گلا اپوزیشن سےکررہے ہیں۔

تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاناما لیکس میں وزیر اعظم کے خاندان کا نام ہے ،تحقیقات کا آغازان سے کیا جائے۔پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والے خود بہت بڑے ڈاکو نکلے۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر اپوزیشن رہنما شیخ رشید نےخورشید شاہ سے 2مئی کے اجلاس میں نہ بلانے کا شکوہ کرڈالا،جس پر پی پی رہنما نے کہا کہ آپ ناراض کیوں ہوتے ہیں، کل آپ کے پاس حاضری دیں گے۔
تازہ ترین