• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس ، ایف آئی اے اور نیب قوانین کافی ہیں،افتخار چوہدری

Panama Leaks Fia And Nab Laws Are Enough
سابق چیف جسٹس اور پاکستان جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ ایف آئی اے اور نیب کے قوانین پاناما لیکس کی تحقیقات کےلیےکافی ہیں، کمیشن کے ضابطہ کار سینیٹ سے منظور کرائےجائیں۔

سابق چیف جسٹس اور سربراہ جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی افتخار محمد چوہدری نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت مل ملا کر پاناما ایشوز کو گول مول کرنا چاہتی ہیں ۔پاکستان سے غیر قانونی پیسہ امریکا ، برطانیہ ، اسپین ،بیلجیم لے جایا گیا۔پاناما نے انفارمیشن دے دی ہے، ثبوت موجود ہیں ، پاناما سے متعلق وزیر اعظم کے بچوں کے اعترافی بیان بھی ہیں۔

افتخار محمد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے توفیق دی تو ناصرف لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے بلکہ ذمے داروں کو سخت سزائیں بھی دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور ہم خود بھی اسی عوام میں سے ہیں۔پاناما پیپرز کے مجوزہ کمیشن کے لیے ٹرمز آف ریفرنس میں قرض نادہندگی کا معاملہ سپریم کورٹ میں پہلے ہی زیر سماعت ہے۔
تازہ ترین