خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی

  • خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ، ایوان صدر کا اعلامیہ جاری
  • خیبر پختونخوا میں 11 رکنی ایڈوائزری کونسل بنادی گئی، نام بھی سامنے آگئے
  • ابھی بھی وقت ہے، اس فیصلے کو چند دنوں میں واپس لیا جاسکتا ہے: بیرسٹر گوہر
  • کیا وجہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں تھانے دہشتگردوں کے حوالے ہیں: عطا تارڑ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی
  • Monday Oct 12 2026 | 07:00 PM

    گورنر کی سہیل آفریدی کے حکومتی تحویل میں ہونے کی تصدیق

    ویب ڈیسک
    جنگ نیوز

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حکومتی تحویل میں ہونے کی تصدیق کردی۔

    مزید پڑھیے:

  • Monday Oct 12 2026 | 06:59 PM

    پشاور میں احتجاج، دھرنے اور ریلی پر 7 روز کیلئے پابندی عائد

    ویب ڈیسک
    پشاور میں احتجاج، دھرنے اور ریلی پر 7 روز کیلئے پابندی عائد

    پشاور کی ضلعی انتطامیہ نے آئندہ 7 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

    مزید پڑھیے:

  • Monday Oct 12 2026 | 06:53 PM

    مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے تھے: سلمان اکرم راجہ

    ویب ڈیسک
    مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے تھے: سلمان اکرم راجہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے تھے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم کابینہ اجلاس آگے لے جائیں گے۔

    اجلاس کے دوران حکومت نے مولانا کو فون کر کے بتایا ہم یہ کام کر رہے ہیں۔ تمام جمہورت پسندوں کو اب سوچنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں۔۔۔

  • Monday Oct 12 2026 | 06:37 PM

    گورنر راج سے قبل سارے آپشن استعمال کیے، خواجہ آصف

    ویب ڈیسک
    گورنر راج سے قبل سارے آپشن استعمال کیے، خواجہ آصف
    وزیر دفاع خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج سے قبل ہم نے سارے آپشن استعمال کیے، پی ٹی آئی اور ان کے اتحادیوں کے ساتھ طویل بات چیت کی۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں بھی یہ گئے وہاں سے جو آوازیں آئیں وہ پاکستان کے خلاف تھیں، ان کے مارچ میں کونسی ایسی بات تھی جس سے لگے جلوس نکلا ہے۔ 

    مزید پڑھیے: 

  • Monday Oct 12 2026 | 06:36 PM

    تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کو عدالتوں میں چیلنج کرنے اعلان

    ویب ڈیسک
    تحریک انصاف کا گورنر راج، ایمرجنسی کو عدالتوں میں چیلنج کرنے اعلان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کا ہے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج لگنے کا معاملہ عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔

    مزید پڑھیں۔۔۔

  • Monday Oct 12 2026 | 06:31 PM

    اے پی سی سے قبل اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس طلب کرلیا گیا

    ویب ڈیسک
    اے پی سی سے قبل اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس طلب کرلیا گیا

    اپوزیشن اتحاد نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے قبل اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس طلب کیا ہے۔

    مزید پڑھیں۔۔۔ 

  • Monday Oct 12 2026 | 06:28 PM

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا خالی کنٹینر مردان کے بس ٹرمینل میں اب تک موجود، رہنماؤں کی تصاویر ہٹا دی گئیں

    ویب ڈیسک

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا خالی کنٹینر مردان کے بس ٹرمینل میں اب تک موجود، رہنماؤں کی تصاویر ہٹا دی گئیں

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کا کنٹینر اب بھی مردان میں چمتار بس ٹرمینل پر موجود ہے۔

    کنٹینر پر سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں، ہفتےکو لانگ مارچ کا آخری پڑاؤ مردان تھا۔

    دوسری جانب کالج چوک پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ممکنہ احتجاج کے باعث سڑک کے کنارے ٹرک کھڑے کر دیے گئے ہیں۔

    خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد پشاور میں مسلسل دوسرے روز بھی مختلف راستے بند ہیں، جبکہ شہر کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیے:۔

  • Monday Oct 12 2026 | 05:51 PM

    دہشت گردی کا خاتمہ پہلی ترجیح، فوکس امن اور ترقی پر ہے، گورنر خیبرپختونخوا

    ویب ڈیسک
    دہشت گردی کا خاتمہ پہلی ترجیح، فوکس امن اور ترقی پر ہے، گورنر خیبرپختونخوا

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح دہشت گردی کا خاتمہ اور فوکس امن اور ترقی پر ہے۔

    مزید پڑھیے:

  • Monday Oct 12 2026 | 05:49 PM

    پاکستان کی جمہوریت پر جان لیوا وار ہوا ہے، راجا ناصر عباس

    ویب ڈیسک
    پاکستان کی جمہوریت پر جان لیوا وار ہوا ہے، راجا ناصر عباس

    اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت پر ایسا وار ہوا ہے جو جان لیوا ہے۔

    مزید پڑھیے:

  • Monday Oct 12 2026 | 05:48 PM

    فتنے، فساد کی سیاست کا لوگ کب تک ساتھ دے سکتے ہیں؟ طارق فضل چوہدری

    ویب ڈیسک
    فتنے، فساد کی سیاست کا لوگ کب تک ساتھ دے سکتے ہیں؟ طارق فضل چوہدری

    وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ فتنے اور فساد کی سیاست کا لوگ کب تک ساتھ دے سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیے: