• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما صداقت علی عباسی کا ملک میں مہنگائی کا دفاع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہے، خام تیل کی قیمتوں میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

صداقت علی عباسی نے کہا کہ لوگوں کو تکلیف ہے اس سے کوئی انکار نہیں۔ تین ماہ میں ملک کی غریب آبادی کو مہنگائی سے بچائیں گے۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی ساکھ صفر ہے، لوگ ان کے ساتھ باہر نہیں نکلیں گے۔

صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ لوگ باہر ضرور نکلیں گے، اپوزیشن کو دیکھ کر پر واپس چلیں جائیں گے۔

تازہ ترین