• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ 15 فیصد تک بڑھ گئے

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد حیدرآباد میں مہنگائی مافیا کی چاندی، کھانے، پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں 10سے 15فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا، سبزی،پھل،گوشت اور مچھلی عام آدمی کی قوت خریدار سے باہر ہوگئی،ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ ادارے مہنگائی مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی، دوسری جانب قیمتو ں میں اضافے کے بعد فی لٹر پیٹرول کی قیمت 137عشاریہ 79روپے ہے، لیکن پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے فی لیٹر پیٹرول 139سے 140روپے تک فروخت کیا جارہا ہے، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد میں اشیائے خوردنوش کی چیزوں کی قیمتوں میں من مانہ اضافہ کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں، سبزی فروشوں کی جانب سے سبزی کی قیمتوں میں10سے 15فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا ہے، لیکن متعلقہ حکام منافع خور مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے لاچار دکھائی دے رہے ہیں،جنگ کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق آلو 40روپے کے بجائے 50روپے، ٹماٹر 60 روپے کے بجائے 90 روپے، دھنیا 300 سے400 روپے، پالک 50روپے فی کلو کے بجائے 70روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے‘ اسی طرح دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی من مانااضافہ کردیا گیا ہے، دوسری جانب پھلوں کی قیمتوں میں 20سے 30فیصد تک کااضافہ کرکے مافیا کی جانب سے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے، اسی طرح مرغی کا گوشت 460 سے 480روپے اور بکرے کا گوشت جو چند روز قبل 1250 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا تھا، اب1300سے 1350روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین